Font by Mehr Nastaliq Web

بلا لو سرکار تم اپنے در پر درود تم پر سلام پر

نا معلوم

بلا لو سرکار تم اپنے در پر درود تم پر سلام پر

نا معلوم

MORE BYنا معلوم

    بلا لو سرکار تم اپنے در پر درود تم پر سلام پر

    کرم ہو ہم پر بھی بندہ پرور درود تم پر سلام تم پر

    وہ سبز گنبد سنہری جالی لوٹا نہ کوئی وہاں سے خالی

    بنا دو میرا بھی اب مقدر درود تم پر سلام پر

    نہ پاس ہے زر نہ پر ہیں میرے چلا بھی جاتا نہیں ہے مجھ سے

    پھر کیسے پہنچوں تمہارے در پر درود تم پر سلام تم پر

    کبھی تو آئے گا وہ زمانہ یقیناً ہوگا مدینہ جانا

    پڑھیں گے روضہ پر سر جھکا کر درود تم پر سلام تم پر

    یہ آرزو ہے مدینہ جائیں پکڑ کے جالی یہ کہہ سنائیں

    بچا لو ہم کو بہ روز محشر درود تم پر سلام تم پر

    نہ چین دن کو نہ رات سوئے ہمیشہ غم میں ہمارے روئے

    خدا کو چھوڑے نہ ہم کو چھوڑے درود تم پر سلام تم پر

    ویڈیو
    This video is playing from YouTube

    Videos
    This video is playing from YouTube

    نا معلوم

    نا معلوم

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے