Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

آقا لے لو سلام اب ہمارا

نا معلوم

آقا لے لو سلام اب ہمارا

نا معلوم

MORE BYنا معلوم

    آقا لے لو سلام اب ہمارا

    صبا تو مدینے جا کے کہنا خدا را

    آقا لے لو سلام اب ہمارا

    غم سے ہیں ٹوٹے ہوئے ظلموں سے لوٹے ہوئے

    مدت ہوئی یا نبی قسمت کو روٹھے ہوئے

    روز محشر امتی کا آپ ہی سہارا

    چاند کے ٹکرے کیے پیڑوں نے سجدے کیے

    سورج پلٹ آ گیا یہ معجزے آپ کے

    ساری دنیا پہ ہے آقا قبضہ تمہارا

    نور خدا آپ ہیں شاہ ہدا آپ ہیں

    اے سرور انبیا بحر سخا آپ ہیں

    یہ ہے عظمت رب نے تم پر قرآن اتارا

    دن رات روتی ہے یہ امت تمہارے لیے

    کردو کرم یا نبی اب تو ہمارے لیے

    طیبہ کی گلیوں کا وہ کب ہوگا نظارا

    سب انبیا کے امام تم پر ہو لاکھوں سلام

    روضے پہ آئے مجیدؔ کہتا ہے یہ صبح و شام

    زندگی میں آس کا نہ ٹوٹے ستارا

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے