آقا لے لو سلام اب ہمارا
صبا تو مدینے جا کے کہنا خدا را
آقا لے لو سلام اب ہمارا
غم سے ہیں ٹوٹے ہوئے ظلموں سے لوٹے ہوئے
مدت ہوئی یا نبی قسمت کو روٹھے ہوئے
روز محشر امتی کا آپ ہی سہارا
چاند کے ٹکڑے کیے پیڑوں نے سجدے کیے
سورج پلٹ آ گیا یہ معجزے آپ کے
ساری دنیا پہ ہے آقا قبضہ تمہارا
نور خدا آپ ہیں شاہ ہدا آپ ہیں
اے سرور انبیا بحر سخا آپ ہیں
یہ ہے عظمت رب نے تم پر قرآں اتارا
دن رات روتی ہے یہ امت تمہارے لیے
کر دو کرم یا نبیؐ اب تو ہمارے لیے
طیبہ کی گلیوں کا وہ کب ہو گا نظارا
سب انبیا کے امام تم پر ہو لاکھوں سلام
روضے پہ آئے مجیدؔ کہتا ہے یہ صبح و شام
زندگی میں آس کا نہ ٹوٹے ستارا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.