تاج دار نبوت پہ بے حد سلام
مصطفیٰ کی حکومت پہ بے حد سلام
والدین کریمین خیرالوریٰ
بابا عبداللہ ماں سیدہ آمنہ
جن کا رتبہ ہے عالم میں سب سے جدا
ان کی ازلی طہارت پہ بے حد سلام
جن کی بیٹی ہے شہزادی کونین کی
دولتیں مل گئیں جن کو دارین کی
نانی اماں بنی ہیں جو حسنین کی
اس خدیجہ کی قسمت پہ بے حد سلام
جگر پارہ انہیں مصطفیٰ نے کہا
زوجۂ مرتضیٰ سیدۃ النسا
بیٹے جن کے ہیں حسین و حسن مجتبیٰ
خاندانِ رسالت پہ بے حد سلام
جن کو صدیق خود کہہ رہا ہے خدا
وہ عمر جن کا ہے عدل میں مرتبہ
پیارے عثمان کی ظاہر ہے شان سخا
سب نجوم ہدایت پہ بے حد سلام
کام لیتے نہیں ہیں وہ انکار سے
جن نے مانگا ملا اس کو سرکار سے
خالی آیا نہ کوئی بھی دربار سے
کملی والے کی عادت پہ بے حد سلام
اربوں کھربوں سے اجمل کا جی نہ بھرے
کون لکھتا پھرے کون گنتی کرے
حق تو یہ ہے کہ نوکر تو یوں ہی کہے
میرے آقا کی عظمت پہ بے حد سلام
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.