Font by Mehr Nastaliq Web

جس طرح ہیں بزرگ محمدؐ خدا کے بعد

وحید اشرف وارثی

جس طرح ہیں بزرگ محمدؐ خدا کے بعد

وحید اشرف وارثی

MORE BYوحید اشرف وارثی

    جس طرح ہیں بزرگ محمدؐ خدا کے بعد

    یونہی بزرگ تر ہیں علی مصطفیٰ کے بعد

    منزل بقا کی ملتی ہے راہ فنا کے بعد

    اسلام زندہ ہوتا ہے ہر کربلا کے بعد

    بتلا گئے حسین ہمیں زندگی کا راز

    روح نشاط ملتی ہے مرگ جفا کے بعد

    دنیا کا قاعدہ ہے یہی جانتے ہیں سب

    آتی وفا کی یاد ہے اہل وفا کے بعد

    جن کی شہادتوں پر شہادت کو ناز ہے

    ایسے ہوئے شہید نہ آل عبا کے بعد

    اے وارثیؔ ہے دل میں مرے حب اہل بیت

    بھیجو درود آل پہ تم مصطفیٰ کے بعد

    مأخذ :
    • کتاب : تذکرہ شعرائے اتر پردیش جلد گیارہویں (Pg. 297)
    • Author : عرفان عباسی

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے