شاہِ شہدا ہیں شاہ ہدا کوئی کیا جانے کوئی کیا سمجھے
شاہِ شہدا ہیں شاہ ہدا کوئی کیا جانے کوئی کیا سمجھے
قائم ان سے اسلام ہوا، کوئی کیا جانے کوئی کیا سمجھے
آدم سے اب تک کوئی بھی اس شان کا بتلا دے تو سہی
صابر شاکر راضی بہ رضا کوئی کیا جانے کوئی کیا سمجھے
مشہور ہے صبر ایوبی اس صبر کو سمجھے تو کوئی
اس جا کیا تھا اس جا کیا تھا کوئی کیا جانے کوئی کیا سمجھے
وہ سبط نبی وہ ابن علی وہ حق کے دلارے حق کے ولی
وہ دونوں جہاں کے ہیں آقا کوئی کیا جانے کوئی کیا سمجھے
خالق نے زکوٰۃ کو صدقہ کو اولاد پہ ان کی حرام کیا
سردار ہیں یہ سب ان کے گدا کوئی کیا جانے کوئی کیا سمجھے
کونین سے اپنے حاذقؔ کو بیگانہ بنا کر چھوڑ دیا
وہ سبطِ نبی یہ ان کا گدا کوئی کیا جانے کوئی کیا سمجھے
- کتاب : انوارِ غیب (Pg. 60)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.