Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

یہ بالیقیں حسین ہے نبی کا نور_عین ہے

حفیظ جالندھری

یہ بالیقیں حسین ہے نبی کا نور_عین ہے

حفیظ جالندھری

MORE BYحفیظ جالندھری

    دلچسپ معلومات

    سلام بہ بارگاہ حضرت امام حسین (کربلا-عراق)

    لباس ہے پھٹا ہوا غبار میں اٹا ہوا

    تمام جسم نازنیں چھدا ہوا کٹا ہوا

    یہ کون ذی وقار ہے بلا کا شہ سوار ہے

    کہ ہے ہزاروں قاتلوں کے سامنے ڈٹا ہوا

    یہ بالیقیں حسین ہے نبی کا نور عین ہے

    یہ جس کی ایک ضرب سے کمال فن حرب سے

    کئی شقی گرے ہوئے تڑپ رہے ہیں کرب سے

    غضب ہے تیغ دوسرا کہ ایک ایک وار پر

    اٹھی صدائے الاماں زبان شرق و غرب سے

    یہ بالیقیں حسین ہے نبی کا نور عین ہے

    عبا بھی تار تار ہے تو جسم بھی فگار ہے

    زمین بھی تپی ہوئی فلک بھی شعلہ بار ہے

    مگر یہ مرد تیغ زن یہ صف شکن فلک فگن

    کمال صبر و تن دہی سے محو کار زار ہے

    یہ بالیقیں حسین ہے نبی کا نور عین ہے

    دلاوری میں فرد ہے بڑا ہی شیر مرد ہے

    کہ جس کے دبدبے سے دشمنوں کا رنگ زرد ہے

    حبیب مصطفیٰ ہے یہ مجاہد خدا ہے یہ

    جبھی تو اس کے سامنے یہ فوج گرد گرد ہے

    یہ بالیقیں حسین ہے نبی کا نور عین ہے

    ادھر سپاہ شام ہے ہزار انتظام ہے

    ادھر ہیں دشمنان دیں ادھر فقط امام ہے

    مگر عجیب شان ہے غضب کی آن بان ہے

    کہ جس طرف اٹھی ہے تیغ بس خدا کا نام ہے

    یہ بالیقیں حسین ہے نبی کا نور عین ہے

    ویڈیو
    This video is playing from YouTube

    Videos
    This video is playing from YouTube

    نصرت فتح علی خان

    نصرت فتح علی خان

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے