اب رکنے سے کب رکتا ہے دیوانہ کسی کا
دلچسپ معلومات
صندل در شان قطبِ کوکن حضرت مخدوم علاؤالدین علی مہائمی (ماہم-ممبئی-مہاراشٹرا)
اب رکنے سے کب رکتا ہے دیوانہ کسی کا
صندل چڑھانے جاتا ہے مستانہ کسی کا
یہ پھول کی چادر کس تربت پہ چڑھے گی
دیوانہ لئے جاتا ہے نذرانہ کسی کا
میں حضرت مخدوم پہ سو جاں سے فدا ہوں
ہونے دو زمانہ ہے جو دیوانہ کسی کا
دیدار کا ارمان ہو پورا کہ یہ ڈر ہے
ہو جائے نہ دل ہجر میں ویرانہ کسی کا
جو کوئی یہاں آتا ہے ہو جاتا ہے سر مست
درگاہ کسی کی ہے کہ مے خانہ کسی کا
یا حضرت مخدوم خبر لیجے کسی کی
بے تاب ہے بے حد دل دیوانہ کسی کا
مے خوار نرالے ہیں زمانے سے نرالے
دنیا سے جداگانہ ہے مے خانہ کسی کا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.