دھوم سے نکلا ہے صندل حضرت_مخدوم کا
دلچسپ معلومات
صندل در شان قطبِ کوکن حضرت مخدوم علاؤالدین علی مہائمی (ماہم-ممبئی-مہاراشٹر)
دھوم سے نکلا ہے صندل حضرت مخدوم کا
کس قدر مہکا ہے صندل حضرت مخدوم کا
واہ کیا نکلا ہے صندل حضرت مخدوم کا
افضل و اعلیٰ ہے صندل حضرت مخدوم کا
ہو رہے ہیں دیکھ کر سب طالبان دید محو
لطف کیا یتا ہے صندل حضرت مخدوم کا
کیوں نہ حاصل ہو شفا اس سے ہر اک بیمار کو
ورنہ کا دریا ہے صندل حضرت مخدوم کا
ہر گلی کوچہ محک اٹھا ہے صندل کے سبب
کیا ہی یہ مہکا ہے صندل حضرت مخدوم کا
لینے والے اپنی آنکھوں سے لگا لیتے ہیں اسے
آنکھ کا تارہ ہے صندل حضرت مخدوم کا
خوبی صندل کو کوئی اس کے دل سے پوچھ لے
جس نے یہ دیکھا ہے صندل حضرت مخدوم کا
دیکھنے والے کہا کرتے ہیں سب آپس میں یوں
دیکھو وہ آتا ہے صندل حضرت مخدوم کا
اے ندیمیؔ سننے والے کہہ رہے ہیں واہ واہ
خوب یہ لکھا ہے صندل حضرت مخدوم کا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.