Font by Mehr Nastaliq Web

حبیب_خدا افتخار_ولی کا

الٰہی بخش نازش

حبیب_خدا افتخار_ولی کا

الٰہی بخش نازش

MORE BYالٰہی بخش نازش

    دلچسپ معلومات

    صندل بہ مناسبت عرس حضرت حافظ محمد علی خیرآبادی۔

    حبیب خدا افتخار ولی کا

    یہ صندل ہے حافظ محمدؐ علی کا

    مزہ دل کو ملتا ہے تیر نگہ کا

    جو چبھتا ہے کانٹا کوئی اس گلی کا

    تجلی سے روزے کی عالم ہے روشن

    مہ و مہر ذرہ ہیں ان کی گلی کا

    ادھر سے جو نکلا وہ جنت کو بھولا

    عجب مرتبہ ہے تمہاری گلی کا

    مقدر پہ اپنے نہ کیوں کر ہو نازشؔ

    کہ ہے چتر سر سایہ ایسے ولی کا

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے