تلاش کا نتیجہ "apane ghar men kar diya hai"
Tap the Advanced Search Filter button to refine your searches
عربی سے فارسی میں منتقل ہونے کے ساتھ ہی قوالی کے مضامین تصوف میں ڈھل گیے۔تصوف ایک ایسا موضوع ہے جس میں ساری خلق کو خالق کی جانب رجوع ہونے کا پیغام دیا جاتا ہے، اس میں مذہب کی تخصیص نہیں ہوتی، تصوف کی اس لا محدودیت کے باعث بے شمار غیر مسلم بھی قوالی میں دلچسپی لینے لگے۔
مرد کی تالی شریعتِ اسلام میں منع ہے، چنانچہ نماز میں امام کی بھول پر عورتوں کو تو نرم تالی کی اجازت ہے لیکن مردوں کو سبحان اللہ کہنے کا حکم ہے، علاوہ اس کے قرآن کی آیتوں میں بھی تالی کو سخت موجب عذاب قرار دیا گیا ہے۔’’وَمَا كَانَ صَلَاتُهُمْ عِندَ الْبَيْتِ إِلَّا مُكَاءً وَتَصْدِيَةً ۚ فَذُوقُوا الْعَذَابَ بِمَا كُنتُمْ تَكْفُرُونَ‘‘ (سورہ الانفال، آیت نمبر؍ ۳۵)
ہندوستان میں ناٹک کمپنیوں کی دو قسمیں تھیں، اول وہ جو ڈرامے پیش کیا کرتی تھیں اور دوئم وہ جو صرف کھیل تماشے ناچ گانا اور چھوٹے چھوٹے مزاحیہ خاکے پیش کرتی تھیں، دوسری قسم کی کمپنیوں نے ۱۸۹۰ ء کے لگ بھگ قوالی کے فنکاروں کو بھی اپنی ٹیم میں مستقلاً شریک کرلیا اور اپنے دیگر آئیٹموں کے ساتھ قوالی کے بھی منفرد آئیٹم اپنے ہر شو میں دو تین بار پیش کرنے کی بنار ڈالی۔
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
Urdu poetry, urdu shayari, shayari in urdu, poetry in urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books