Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

یہ پھولوں کی جھرمٹ میں دولہا کا مکھڑا بہاروں میں جیسے کلی ہنس رہی ہے

انور فرخ آبادی

یہ پھولوں کی جھرمٹ میں دولہا کا مکھڑا بہاروں میں جیسے کلی ہنس رہی ہے

انور فرخ آبادی

MORE BYانور فرخ آبادی

    یہ پھولوں کی جھرمٹ میں دولہا کا مکھڑا بہاروں میں جیسے کلی ہنس رہی ہے

    تمام انجمن رنگ پر آگئی ہے، الم رو رہا ہے خوشی ہنس رہی ہے

    یہ الفت تو دیکھو محبت تو دیکھو، یہ شوخی تو دیکھو شرارت تو دیکھو

    کچھ ایسی نزاکت سے باندھا ہے سہرا کہ سہرے کی ہر ایک کلی ہنس رہی ہے

    مبارک ہو اے زندگی کی سہاگن یہی وقت ہے پیارے سے گود بھر لے

    تمناؤں کے پھول مسکا رہے ہیں، بہار آئی ہے زندگی ہنس رہی ہے

    نظر آ رہا ہے ستاروں کا سہرا کہ ہر اک لڑی کہکشاں بن گئی ہے

    یہ محفل ہے یا چاند تاروں کی دنیا، یہاں چاند پر چاندنی ہنس رہی ہے

    مبارک ہو ماں باپ بھائی بہن کو، عزیزوں کو احباب کو دوستوں کو

    فضاؤں میں بکھرے ہوئے شادی کے نغمے، خوشی کیا ہے، انورؔ غمی ہنس رہی ہے

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے