Font by Mehr Nastaliq Web

نوشاہ دل_دار تیرے صدقے جاؤں

انور فرخ آبادی

نوشاہ دل_دار تیرے صدقے جاؤں

انور فرخ آبادی

MORE BYانور فرخ آبادی

    نوشاہ دل دار تیرے صدقے جاؤں

    کہتے ہیں رشتہ دار تیرے صدقے جاؤں

    پیار کے دھاگے پھول کا صحرا

    سہرے میں چمکے دولہا کا چہرا

    ماں نے دلہن کی تحفہ پایا

    بیٹی دے کر بیٹا پایا

    اے جان بہار تیرے صدقے جاؤں

    اللہ اللہ دولہا کے ساتھی

    چاند ہے دولہا تارے براتی

    رخ پہ جو سہرا لہراتا ہے

    بھائی بہن کو پیار آتا ہے

    تو ہے پیاری پیار تیرے صدقے جاؤں

    نوشہ کے سر پہ سہرا سجا ہے

    ارمانوں کا پھول کھلا ہے

    دوست اور پیارے عزیز فدا ہیں

    سہرے پہ سارے عزیز فدا ہیں

    کہتے ہیں سو سو چار تیرے صدقے جاؤں

    دل میں دعا آمین ہے لب پر

    ہاتھ اٹھا کر کہتے ہیں انورؔ

    دولہا دلہن تا عمر خدایا

    شاد رہیں دنیا میں ہمیشہ

    تو ہے پالنہار تیرے صدقے جاؤں

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے