Font by Mehr Nastaliq Web

مبارک ہو کہ شادی کا حسیں پیغام ہے سہرا

انور فرخ آبادی

مبارک ہو کہ شادی کا حسیں پیغام ہے سہرا

انور فرخ آبادی

MORE BYانور فرخ آبادی

    مبارک ہو کہ شادی کا حسیں پیغام ہے سہرا

    ملا دے دو دلوں کو جو اسی کا نام ہے سہرا

    وہ رشتہ جس کا ہر آغاز ہوتا ہے محبت سے

    اسی آغاز کا اک خوش نما انجام ہے سہرا

    دلہن کے واسطے ہے یہ اگر شادی کا نذرانہ

    تو دولہا کے لیے تقدیر کا انعام ہے سہرا

    چھلکتی ہے شراب حسن پھولوں کے کٹوروں سے

    گماں ہوتا ہے ارمان دل خیام ہے سہرا

    جو بابا کے لیے ہے شادیٔ فرزند کا حاصل

    تو ماں کے واسطے اللہ کا انعام ہے سہرا

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے