Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

پڑا ہے نوشہ کے رخ پر نقاب سہرے کا

بیدم شاہ وارثی

پڑا ہے نوشہ کے رخ پر نقاب سہرے کا

بیدم شاہ وارثی

MORE BYبیدم شاہ وارثی

    پڑا ہے نوشہ کے رخ پر نقاب سہرے کا

    چھپا ہے ابر میں یا آفتاب سہرے کا

    ہیں پھول حمد کے نعت رسولؐ کی کلیاں

    جواب ہی نہیں اس لا جواب سہرے کا

    یہ آج تجھ سے جواں بخت کے ہے سر پہ بندھا

    تو اور بڑھ گیا حسن و شباب سہرے کا

    دولہن حسین ہے تو نوشہ بھی حسین و جمیل

    ہر ایک پھول ہوا کامیاب سہرے کا

    یہ گندھتے ہی سر نوشاہ پر بندھا بیدمؔ

    نصیب تو کوئی دیکھے جناب سہرے کا

    مأخذ :
    • کتاب : دیوان بیدم شاہ وارثی (Pg. 119 E-119)
    • Author : بیدم شاہ وارثی
    • مطبع : ہندوستانی بک ڈپو (1935)

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے