باغ_جنت سے بنا پھولوں کا بہتر سہرا
دلچسپ معلومات
بر شادی سید امام علی شاہ ولد سید احمد علی شاہ (گجرات-پاکستان)
باغ جنت سے بنا پھولوں کا بہتر سہرا
ہو مبارک یہ میاں دولہا کے سر پر سہرا
موتیوں کی ہے عجب پھولوں کی لڑیوں میں بہار
گوندا مالن نے عجب خوب منور سہرا
سید و خاص قریشی جو براتی آئے
بولے سب صل علی اللہ اکبر سہرا
آج صحیح آل محمدؐ کی ہے شادی چہ عجب
حوریں گاتی ہیں سبھی خلد میں مل کر سہرا
اہل گجرات بھی خوش ہوں گے ہے امید میاں
دیں گے اب داد تیرے لفظوں کی سن کر سہرا
بیٹھ کر چونکئے چندن پہ لگایا غازہ
پہن کر کیسری پوشاک بندھا سر سہرا
ہے قدرداں اگر دولہا کا والد اے نیازؔ
دے گا انعام تجھے تیرا یہ سن کر سہرا
- کتاب : Kalam-e-Niyaz Urf Nala-e-Firaq (Pg. 23)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.