Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

ملا ہے تجھ کو گو قرآن بسم اللہ کا سہرہ

تصدق علی اسد

ملا ہے تجھ کو گو قرآن بسم اللہ کا سہرہ

تصدق علی اسد

MORE BYتصدق علی اسد

    دلچسپ معلومات

    نعتیہ سہرہ

    ملا ہے تجھ کو گو قرآن بسم اللہ کا سہرہ

    مزین ہے مرے احمد کو الا اللہ کا سہرہ

    نہ سر پر باندھتے اپنے تو نیرنگی نہ یہ ہوتی

    بہارِ آفرینش ہے رسول اللہ کا سہرہ

    شبِ معراج کو جب وہ ریاضِ قرب میں پہنچے

    گندھا کر حق سے لائے ہیں حبیب اللہ کا سہرہ

    نکالا دل سے ابراہیم نے جب غیر کو اس کے

    عطا حق نے کیا ان کو خلیل اللہ کا سہرہ

    ملائک گر پڑے سجدہ میں فوراً روبرو اس کے

    نگاہِ حق سے جب دیکھا صفی اللہ کا سہرہ

    ہمیشہ شاد ہو طالب وصالِ شاہدِ حق سے

    اگر تو باندھ لے سر پر فنا فی اللہ کا سہرہ

    وہی سالک ہوا محرم ترے رازِ حقیقت کا

    چڑھایا جس کے سر قدرت نے ھواللہ کا سہرہ

    کیا ہے جان و دل قربان اس پہ میں نے اے واعظ

    نظر آیا ہے جب سے ثم وجہ اللہ کا سہرہ

    جو ہوکر خود سے پیدا پھر گیا دنیا سے سوئے حق

    یقیناً پا لیا اس نے بقابا للہ کا سہرہ

    اسدؔ اس کو اٹھادیں گر تو پھر وہ خود نہیں رہتا

    تعین جس کو کہتے ہیں یہ ہے اللہ کا سہرہ

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25

    Register for free
    بولیے