یوگیشور دھیرج رہنا میرا بھائی کر لے نام کی کمائی
یوگیشور دھیرج رہنا میرا بھائی کر لے نام کی کمائی
دیا کا دودھ پریم کا جامن گیان کی رئی پھرائی
مے ماکھن جب کھایا نام کا اور سواد کچھ ناہوں
دھیرج آسن لگا سمجھ کا پاپ پنیہ کچھ نانہی
اندر ورشا ہوت امی کی روم روم رنگ لائی
سمکھ ہووے جو نر کھیلیں شورے سنت سپاہی
پھنی پھنی نربھے ہو کھیلے آواگمن مٹھائی
بری بھلی جن کے نہیں ویاپے ایک نجر میں آئی
ساکشات میں برہم روپ ہے بھرم رہا کچھ ناہیں
سرت پیا کا ایک گھر میلہ گرو چیلا بھی ناہیں
گھیساؔ سنت مگن ہو بیٹھے گھٹ میں رہے سمائی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.