Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

نبی کے ورثاء

انقطاعِ نبوت کے بعد قطبیتِ مطلقہ اولیاء اللہ میں منتقل ہوکر آگئی۔ یہ حالت خاتم الاولیاء کےظہور تک رہےگی۔ پھر اس کے بعد یہ سلسلہ بھی ختم ہوجائے گا اور دائرہ پورا ہوجائے گا۔ پھر حشر ونشر و جنّت ونار کا دور شروع ہوگا۔

وہ یہی اولیاء اللہ ہیں جو آنحضرتؐ کی متابعت اور محبت سے ظلّی طور پر انسانِ کامل کے مرتبہ پر فائز ہوکر خلافتِ الٰہی اور نیابتِ رسول کے منصب پر ممتاز ہوئے ہیں اور امام آخرالزمان کے ظہور تک ہر زمانہ میں رہیں گے۔ یہ لوگ اس زمین پر اللہ کے قائم مقام اور رسول اللہ ؐ کے وارث ہوتے ہیں۔ زمین پر تصّرف کی قوتیں وہ اللہ تعالیٰ سے اخذ کرتے ہیں اور اسماء وصفات کے متولی ہوتے ہیں۔ اس کےلئے وہ معرفتِ الٰہی کےمحتاج ہوتے ہیں۔اس لئے کمالِ انسانی کا اظہار اس پر ہے کہ انسان اللہ اور اس کے فضل و کمال کو بقدر قوتِ بشری معلوم کرے۔ گویا کمالِ خلافت یا کمالِ انسانی کا دارومدار کمالِ معرفت پر ہے۔ سالک مسافتِ بُعد کو طے کرتاہے۔ کثرتِ تعّینات کی منازل کو عبور کرتاہے۔ صفات بشری سے دور ہو کر اصل حقیقت سے واصل ہوتاہے ۔ تجلی ذات سے متحقق ہو کر مظہر جمیع اسما وصفاتِ الٰہی بنتاہے اور تاجِ خلافت پہن کر اطلاق سے تقیّد کی جانب واپس آتاہے اور دوسروں کی تکمیل کا ذریعہ بنتاہے۔ گویا خواجہ دو جہاں بن کر کارِ غلامی انجام دیتاہے۔ متابعت اور عبودیت کے مقام میں تمکین اختیار کرتاہے۔ جادۂ انقیاد سےتجاوز نہیں کرتا۔ جملہ مراتب و شیونات کے حقوق ادا کرتاہے اور ان کی محافظت کرتاہے طریقت اس کی روش ہوتی ہے، شریعت اس کا شعار اور حقیقت اس کا مقامِ اصلی۔ ایسا شخص اس زمین پر اخلاقِ الٰہی کی چلتی پھرتی تصویر اور اس دنیا کے رہنے بسنے والوں کے لئے رحمت اور برکت کا باعث ہوتاہے۔ اسی کی شان میں اللہ تعالیٰ فرماتاہے:۔

وَجَعَلنَا لَہ نُورًا یَّمشِی بِہ فِی النَّاسِ (الانعام۔ ع ۱۵)

یعنی اور ہم نے اُسے ایک نور دیا ہے جسے لے کر وہ لوگوں میں چلتا پھرتاہے

نازل ہے زمیں پہ کبریائی

بندے کے لباس میں خدائی

Additional information available

Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

OKAY

About this sher

Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

Close

rare Unpublished content

This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

OKAY

Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

Get Tickets
بولیے