Sufinama

شمع طور

نا معلوم

شمع طور

نا معلوم

MORE BYنا معلوم

    کہتے ہیں کہ حضرت موسی کو سینا نامی جنگل میں کوہ طور پر اللہ کی تجلی دکھائی دی- اس وقت بڑی تیز آندھی چل رہی تھی- نورکو دیکھ کر موسی متحیر ہو گۓ- وہ اس کا راز جاننے کے لۓ کوہ طور کی طرف گئے- انہوں نے وہاں دیکھا کہ ایک درخت میں آگ لگی ہو‏ئی ہے- جب وہ اس کے قریب گۓ تو آواز آئی- انا ربک یا موسی ( اے موسی میں تمہارا رب ہوں) آپ حیران ہو کر ادھرادھر دیکھنے لگے- جب کوئی نہیں دکھائی دیا تو موسی نے فرمایا، ارنی (مجھے اپنے آپ کو دکھا) لیکن ادھرسے آواز آئی- لن ترانی (تومجھے نہیں دیکھ سکتا) پھربھی موسی نے درخواست کی تب خدا نے حضرت موسی کو اپنے نور سے روشناس کروایا، جسے دیکھتے ہی وہ بیہوش ہو کر زمین پرگرپڑے- پورا پہاڑ لرزاٹھا اورجل کرسیاہ پڑگیا-

    تجلئ طور، شعلۂ طور،نخل طور،نخل موسی، جلوۂ طور، شجر طور،نخل ایمن( ایمن گھاٹی کے کھجور کا پیڑ)، شمع ایمن، وادئ ایمن، وادئ سینا، شعلۂ سینا،طورسینا، سرمۂ طور، ربّ ارنی، لن ترانی وغیرہ تلمیحات اسی واقعہ کی طرف اشارہ کرتے ہیں۔ ان کا استعمال فارسی شاعروں نے بارہا کیا ہے-

    خدا سے بات کرنے کے سبب حضرت موسی کو کلیم اللہ (اللہ سے باتیں کرنے والا) بھی کہتے ہیں اور یہ ان کا لقب ہے-

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے