Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

حضرت سید طیب

MORE BYڈاکٹر ظہورالحسن شارب

    دلچسپ معلومات

    تاریخ صوفیائے گجرات۔ حصہ دوم۔ باب-33

    حضرت سید طیب امام الطریقت اور کاشف الحقیقت تھے۔

    بیعت و خلافت : آپ حضرت جلال الدین حسین شاہ جیو کے مرید اور خلیفہ تھے۔

    حج کو روانیگی : آپ سورت سے حج کا فریضہ ادا کرنے کی غرض سے روانہ ہوئے، انگریزوں نے آپ کا جہاز گھیر لیا، مقابلہ ہوا، آپ کے ساتھی مسافروں نے آپ سے دعا کرنے اور اپنے پیر و مرشد سے امداد طلب کرنے کو کہا، آپ نے مراقبہ کیا، کچھ ہی وقت گزرا تھا کہ آپ کے پیر و مرشد حضرت شاہ جیو یکایک دیکھنے میں آئے، ان کے ہاتھ میں پیراہن کا پلو تھا، آپ کے پیر و مرشد نے آپ کو سورۂ فاتحہ پڑھنے کی ہدایت فرمائی، آپ نے سورۂ فاتحہ پڑھنا شروع کیا، سورۂ فاتحہ کا پڑھنا تھا کہ دشمن کے جہاز میں آگ لگ گئی، تین انگریز بچے، باقی سب جل گئے، ان تین انگریزوں نے آپ کے دستِ حق پرست پر اسلام قبول کیا اور آپ کے مرید ہوئے۔

    واپسی : حج کرکے آپ واپس تشریف لے آئے اور رشد و ہدایت میں وقت گزارنے لگے۔

    ملاقات : حاجی عبدالوہاب کلاں بخاری جو اپنے زمانے کے مشہور بزرگ تھے، دہلی سے حج کے لیے روانہ ہوئے، گجرات آئے تو آپ سے ملے، ملاقات کے بعد لوگوں سے کہنے لگے کہ میں احرام باندھ کر حج کے ارادہ سے نکلا ہوں اس لیے مجبور ہوں ورنہ ان کی خدمت میں رہتا، بڑے پایہ کے بزرگ ہیں۔

    سیرت : آپ زہد و تقویٰ میں اپنی مثال آپ تھے، عبادت، ریاضت، مراقبہ اور مجاہدات میں بے نظیر تھے، رشد و ہدایت اور تعلیم و تلقین میں زیادہ وقت گزارتے تھے، اپنے پیر و مرشد کے عاشق اور پرستا تھے، کہا کرتے تھے کہ پیر و مرشد کی خدمت سے سب کچھ ملا۔

    مزارِ مبارک : آپ کا مزارِ پُرانوار رئیس پور میں جو رسول آباد اور بٹوہ کے درمیان واقع ہے۔

    ورد و وظیفہ : مصیبت کے وقت الحمد شریف پڑھنے سے مصیبت دور ہوجاتی ہے۔

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے