Sufinama

حضرت شیخ بابو جیو

ڈاکٹر ظہورالحسن شارب

حضرت شیخ بابو جیو

ڈاکٹر ظہورالحسن شارب

MORE BYڈاکٹر ظہورالحسن شارب

    دلچسپ معلومات

    تاریخ صوفیائے گجرات۔ حصہ دوم۔ باب-63

    حضرت شیخ بابو جیو صاحبِ دل اور صاحبِ نسبت بزرگ تھے۔

    خاندانی حالات و ولادت : آپ حضرتِ مخدوم جہانیانِ جہاں گشت کی اولاد سے تھے، پٹن میں پیدا ہوئے۔

    بیعت و خلافت : آپ نے حضرت شیخ برہان الدین غریب کے دستِ حق پرست پر بیعت کی، پیر و مرشد کی خدمتِ اقدس میں رہ کر روحانی فیوض و برکات سے مالا مال ہوئے، آپ کے پیر و مرشد نے آپ کو خرقۂ خلافت سے سرفراز فرمایا، شیخ برہان الدین غریب مرید و خلیفہ سلطان المشائخ خواجہ نظام الدین اؤلیا کے تھے اور وہ بابا فریدالدین گنج شکر کے اور وہ قطب لااقطاب خواجہ قطب الدین بختیار کاکی کے اور وہ سلطان الہند خواجہ معین الدین حسن چشتی کے۔

    پٹن میں قیام : پٹن میں آپ پیدا ہوئے اور پٹن میں ہی آپ کی ابتدائی تعلیم و تربیت ہوئی، جمیع علومِ ظاہری سے فراغت پا کر آپ علومِ باطنی کی طرف متوجہ ہوئے، آپ کے حلقۂ درس میں بہت سے طلبا شریک ہوتے اور فیض پاتے تھے، ایک مدت تک آپ حضرت مولانا تاج الدین یعقوب جو مولانا محبوب کے لقب سے مشہور ہیں کے روضۂ مبارک کے متولی کی حیثیت سے فرائض انجام دیتے رہے بعد ازاں تولیت سے دست بردار ہوئے اور عبادت، ریاضت اور ذکر و فکر میں ہمہ تن مشغول ہوئے۔

    وفات شریف : آپ کا 1006 ہجری مطابق 1597 عیسوی میں وصال ہوا، مزار پٹن میں ہے۔

    سیرت : توکل اور قناعت کے لیے مشہور تھے، فتوحاتِ فقرا، غربا اور مساکین میں تقسیم کر دیتے تھے۔

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے