Sufinama

حضرت شیخ صدرالدین ملتانی

ڈاکٹر ظہورالحسن شارب

حضرت شیخ صدرالدین ملتانی

ڈاکٹر ظہورالحسن شارب

MORE BYڈاکٹر ظہورالحسن شارب

    دلچسپ معلومات

    تاریخ صوفیائے گجرات۔ حصہ دوم۔ باب-76

    حضرت شیخ صدرالدین ملتانی ولیٔ خدا اور صاحبِ جود و سخا ہیں۔

    خاندانی حالات : آپ حضرت مخدوم حسام الدین ملتانی کے بھانجے ہیں۔

    والد : آپ کے والد عمر اپنے وقت کے جلیل القدر بزرگ تھے۔

    والدہ : آپ کی والدہ بی بی آمنہ عبادت، سخاوت اور راست گوئی کے لیے مشہور تھیں، وہ حضرت حسام الدین ملتانی کی ہمشیرہ تھیں۔

    ناگور میں آمد : اپنی والدہ کے ہمراہ ملتان سے ترکِ سکونت کرکے ناگور میں تشریف لائے، والد اور اہل و عیال ساتھ تھے، ناگور میں ایک عرصے تک رہ کر رشد و ہدایت اور تعلیم و تلقین کرتے رہے۔

    شادی : آپ نے ناگور میں وہاں کے راجہ کی لڑکی سے شادی کی۔

    پٹن میں قیام : حضرت مخدوم حسام الدین ملتانی نے آپ کی والدہ ماجدہ کو پٹن بلوایا، بی بی آمنہ اپنے خاندان کےافراد کے ساتھ پٹن آئیں اور رہنے لگیں، پٹن میں آپ نے کافی تبلیغ کی، یہاں آپ کا خاندان خوب پھلا پھولا، حضرت قطبِ عالم کے خلیفہ حضرت شاہ عبداللطیف جمال اللہ آپ کے پڑ پوتے ہیں۔

    وفات : پٹن میں آپ کا وصال ہوا اور پٹن میں ہی آپ کا مزارِ مبارک ہے۔

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے