قوالی
دلچسپ معلومات
کتاب ’’قوالی امیر خسرو سے شکیلا بانو تک‘‘ سے ماخوذ۔
قوالی ایک فن ہے یعنی ایک صنف موسیقی جس میں چند خوش گلو مشترکہ طورپر با ضابطہ راگ راگنی اور تال ٹھیکوں کی بنیاد پر نغمہ سرا ہوتے ہیں، اس میں ابتدا ہی سے دف ستار مردانہ تالی، طبلہ اور ڈھولک کی آوازیں شامل رہی ہیں اور جوں جوں وقت گزرتا گیا اس میں مختلف مشرقی و مغربی سازوں کا اضافہ ہوتا گیا، یہاں تک کہ موسیقی کی عام محفلوں میں جتنے ساز استعمال کیے جاتے ہیں، ان میں سے تقریباً نصف ساز قوالی میں آج شامل ہیں، قدیم قوالی میں ابتدا ہی سے جو جو ساز شامل رہے ہیں، ان کا تذکرہ مذہب کی بنیاد پر لکھی گئی کتابوں میں کہیں نہیں ملتا لیکن تاریخی تحقیقی کتب میں ان کا ذکر جا بجا موجود ہے جن کے حوالے اگلے صفحات میں پیش کیے جا رہے ہیں، متذکرہ سازوں کا قوالی میں شامل رہنا اور سماع میں ممنوع قرار دیا جانا خود اس بات کا ثبوت ہے کہ قوالی سماع سے قطعی مختلف چیز ہے۔
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.