قوالی گیارہویں شریف اور حضرت غوث پاک کے چلوں پر
دلچسپ معلومات
کتاب ’’قوالی امیر خسرو سے شکیلا بانو تک‘‘ سے ماخوذ۔
خواجہ معین الدین چشتی کے چلوں پر قوالی کے رواج اور اس کی مقبولیت کے بعد ہندوستان میں حضرت غوث پاک کے چلوں پر بھی قوالی ہونے لگی، حالاں کہ آپ سماع اور قوالی جیسی چیزوں کو اپنے لیے سخت ناپسند فرماتے تھے، آج تک بغداد میں آپ کے مزار پر قوالی کی سخت ممانعت ہے۔
جب حضرت غوث پاک کے ہندوستانی معتقدین نے یہاں آپ کے چلوں پر قوالی کا سلسلہ شروع کر دیا تو یہ سلسلہ ان گھروں میں بھی پہنچ گیا جہاں آپ کی نیاز یعنی گیارہویں کی فاتحہ خوانی ہوتی تھی، ہندوستان کے بیشتر شہروں میں آپ کی نیاز اور قوالی ایک دوسرے کے لیے لازم و ملزوم ہو گیے ہیں، ان محفلوں میں کثرت سے آپ کی کرامات، خصوصیات اور اوصاف سنائے جاتے ہیں۔
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.