قوالی کا عہدِ ایجاد اور مقصدِ ایجاد
دلچسپ معلومات
کتاب ’’قوالی امیر خسرو سے شکیلا بانو تک‘‘ سے ماخوذ۔
قوالی کی ایجاد امیر خسروؔ کے عہدِ حیات ۱۲۵۳ء تا۱۳۲۵ء کے ٹھیک درمیان کا عہد ہے، جب کہ ہندوستان پر خلجی خاندان کا اقتدار تھا۔
امیر خسروؔ کی خاموشی کے باعث قوالی کے مقصدِ ایجاد کی بحث بے حد پیچیدہ ہوگئی، وہ ایک سچے فنکار ہونے کے ساتھ ساتھ مذہب دوست بھی تھے، اس لیے ان کی ایجاد کردہ قوالی میں فنی خوبیوں کے ساتھ ساتھ مذہبی رجحانات کامحسوس کیا جانا ایک امکانی امر تھا، لہٰذا قوالی کو اکثریت نے ایک مذہبی چیز ہی جانا لیکن خسروؔ کی تمام تحرکاتِ ایجادات و اقدامات کی روشنی میں جائزہ لیں تو قوالی مذہب سے ہٹ کر ایک خالص فنی چیز ثابت ہو جاتی ہے اور فن کا مقصد ہمیشہ انسانی ہم آہنگی ہوتا ہے جسے ایک ملک قومی یکجہتی کہتا ہے اور ساری دنیا عالمی ہم آہنگی، خسروؔ ایک بے نظیر محب وطن اور ایک سچے و باکمال فنکار تھے، وہ فن کی اس بنیادی مقصد یت کو کبھی فراموش نہیں کر سکتے، یہی وہ نکتۂ بنیاد ہے جس کی بنا پر یہ کہا جاسکتا ہے کہ قوالی کا مقصدِ ایجاد قومی یکجہتی کے جذبات کا فروغ ہے۔
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.