Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

قوالی کے اہم مراکز

اکمل حیدرآبادی

قوالی کے اہم مراکز

اکمل حیدرآبادی

MORE BYاکمل حیدرآبادی

    دلچسپ معلومات

    کتاب ’’قوالی امیر خسرو سے شکیلا بانو تک‘‘ سے ماخوذ۔

    دنیا بھر میں قوالی کے اہم مراکز : قوالی کی طرز آج دنیا بھر میں مقبول ہے لیکن خصوصیت کے ساتھ ہندوستان اور پاکستان اس کے خاص مراکز ہیں، ان دو ممالک کے علاوہ ہندوستانیوں اور پاکستانیوں کی کثیر آبادی کے باعث اب انگلینڈ، کویت، دوبئی اور ساؤتھ افریقہ جیسے ممالک بھی قوالی کے سننے والوں کے اہم مراکز بن گیے ہیں۔

    ہندوستان میں قوالی کے اہم مراکز : ہندوستان کے تقریباً ہر شہر، ہر گاؤں اور ہر قصبے میں قوالی کی مقبولیت عام ہے لیکن بمبئی، ناگپور، اجمیر شریف، دہلی، حیدرآباد، لکھنؤ، رام پور، بھوپال، اندور، آگرہ اور پنجاب و راجستھان کے بیشتر شہر اس کے خصوصی مراکز ہیں، جہاں اس کے سننے والے بھی ہیں اور فنکار بھی۔

    بمبئی میں قوالی کے کمرشل مراکز: بمبئی میں قوالی کے جتنے کمرشل پروگرام ہوتے ہیں اتنے ہندوستان کے کسی شہرمیں نہیں ہوتے، یہاں باقاعدہ تھیٹروں کے علاوہ مختلف کالجوں اور اداروں کے ہاں اور صحن اس مقصد کے لیے عموماً استعمال ہوتے رہتے ہیں لیکن خصوصیت کے ساتھ جن تھیٹروں میں مستقلاً یہ پروگرام منعقد کیے جاتے رہے، ان کے نام حسب ذیل ہیں۔

    (۱) سی جے ہال، (۲) کے سی کالج، (۳) صابو صدیق گراؤنڈ، (۴) رنگ بھون، شان مکھائند ہال، (۵) بھارتیہ ودیا بھون، (۶) برلا ہال، (۷) پاٹکر ہال، (۸) تیج پال ہال، (۹) تارا بائی ہال، (۱۰) برلا کیندر ہال، (۱۱) بھولا بھائی ڈیسائی ہال، (۱۲) بھائی داس ہال وغیرہ۔

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے