Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

قوالی میں اقوالِ رسول اور اقوالِ خسروؔ کا استعمال

اکمل حیدرآبادی

قوالی میں اقوالِ رسول اور اقوالِ خسروؔ کا استعمال

اکمل حیدرآبادی

MORE BYاکمل حیدرآبادی

    دلچسپ معلومات

    کتاب ’’قوالی امیر خسرو سے شکیلا بانو تک‘‘ سے ماخوذ۔

    قوالی کے ابتدائی مضامین ’’اقوالِ رسول‘‘ پر مشتمل ہیں یعنی اُن کلماتِ متبرکہ پر جو کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے دین مبارک سے عربی نثر میں ادا ہوئے، ان میں بھی خصوصیت کے ساتھ وہ اقوال منتخب کیے جاتے تھے جن میں حضرت علی مرتضیٰ کی تعریف ہوتی تھی، حضرت علی کی مدح کے باعث یہ سلسلہ مسلمانوں کے ان حلقوں میں تیزی سے مقبول ہونے لگا جو حضرت علی سے (دیگر مسلمانوں کی بہ نسبت) زیادہ عقیدت رکھتے تھے۔

    ’’کلمۂ طیبہ‘‘ اور ’’اللہ ہو‘‘ کی تکرار اقوالِ رسول کے بعد ’’لاَ اِلٰهَ اِلاّٰ اللہ‘‘ اور ’’اللہ ھو‘‘ کی تکرار بھی قوالی کے مضامین میں شامل کر لی گئی، اس وسعت کے باعث قوالی مسلمانوں کے مختلف حلقوں میں سے مزید افراد کو متوجہ کرنے کے قابل ہوگئی۔

    اقوالِ خسروؔ :- اقوالِ رسول ’’کلمۂ طیبہ‘‘ اور ’’اللہ ہو‘‘ کی تکرار کے بعد قوالی میں خسروؔ نے خود اپنے عربی اقوال بھی شامل کیے جو عموماً حضرت علی مرتضیٰ کی مدح پر مشتمل ہوتے تھے۔

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے