Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

خواجہ ابراہیم بن ادھم بلخی

رکن الدین نظامی

خواجہ ابراہیم بن ادھم بلخی

رکن الدین نظامی

MORE BYرکن الدین نظامی

    دلچسپ معلومات

    بائیس خواجہ کی چوکھٹ۔ باب6

    آپ خواجہ فضیل بن عیاض کے مرید اور خلیفہ اعظم تھے، آپ کا نسب نامہ یہ ہے سلطان ابراہیم بن ادھم بن سلیمان بن منصور بن ناصر بن عبداللہ بن امیر المؤمنین حضرت عمر بن خطاب۔

    آپ بلخ کے بادشاہ تھے، آپ نے ساری سلطنت اور دنیاوی جاہ و حشم چھوڑ کر پھولوں کی سیجوں پر لات ماکر ترک و تجرید اختیار فرمایا اور ساری عمر عبادت اور ریاضتِ شاقہ میں بسر فرمائی، آپ جنگل سے بازار میں لکڑیاں لاکر فروخت کرتے اور اس کی قلیل آمدنی سے اپنا اور اپنے مریدین کا گذارہ فرماتے، ایک روز کسی جاننے والے نے آپ سے پوچھا کہ آپ نے سلطنت اور عیش و آرام چھوڑکر لکڑیاں بیچنے اور فقیری اختیار کرنے میں کیا فائدہ دیکھا؟ تو آپ نے فرمایا کہ دیکھ ایک اشارے میں ساری لکڑیاں سونے کی ہوگئیں، اگر میں چاہوں تو سونے کے پہاڑ کھڑے کردوں جو بات فقیری میں ہے وہ بات سلطنت میں کب میسر ہے، ’’فقیر کو اکلِ حلال کی ضرورت ہے‘‘

    آپ نے 26 جمادی الاول 265 ہجری میں رحلت فرمائی، آپ کے خلیفہ خواجہ حذیفہ مرعشی تھے۔

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے