عرفاں کی بزم میں ہے جلوہ طراز چادر
دلچسپ معلومات
چادر در شان حضرت محمودالحسن ابوالعُلائی (شہسرام-بہار)
عرفاں کی بزم میں ہے جلوہ طراز چادر
آئینے میں ہے عکس آئینہ ساز چادر
الجھی ہوئی ہیں نظریں ہر تارِ ماسوا سے
سکھلا دیے پاکبازی اے دل نواز چادر
جلوے ہیں ترے روشنی کون و مکاں میں ہر سو
رکھتی ہے نور تیرا اے کار ساز چادر
آتا مزار تک ہوں ہر سال سر پہ لے کر
کرتی ہے مجھ کو حدت کی سرفراز چادر
آنکھوں میں ہو رہا ہے وہ برزخ منصور
ہے اہلِ دل کے دل میں جلوہ طراز چادر
اپنی خودی سے پردہ در اصل بندگی ہے
پڑھتے ہیں سر پہ رکھ کر ہم تو نماز چادر
آفاق جلوہ گر ہے انفاس ہیں منصور
ہے دلنواز چادر ہے جاں نواز چادر
بگڑے ہوئے سنور کر بنتے ہیں مردِ کامل
ہے آفتاب تری ذرہ نواز چادر
ہاں! آؤ سر پہ رکھو اپنا ہی فائدہ ہے
میری عقیدتوں سے ہے بے نیاز چادر
صد ناز و طمانیت سے مخمور ناز ہو کر
چلتے ہیں سر پر رکھ کر مست نماز چادر
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.