Font by Mehr Nastaliq Web

عرفاں کی بزم میں ہے جلوہ_طراز چادر

شاہ مسعودالحسن

عرفاں کی بزم میں ہے جلوہ_طراز چادر

شاہ مسعودالحسن

MORE BYشاہ مسعودالحسن

    دلچسپ معلومات

    چادر در شان حضرت محمودالحسن ابوالعُلائی (شہسرام-بہار)

    عرفاں کی بزم میں ہے جلوہ طراز چادر

    آئینے میں ہے عکس آئینہ ساز چادر

    الجھی ہوئی ہیں نظریں ہر تار ما سوا سے

    سکھلا دے پاک بازی اے دل نواز چادر

    جلوے ہیں تیرے روشن کون و مکاں میں ہر سو

    رکھتی ہے نور تیرا اے کارساز چادر

    آتا مزار تک ہوں ہر سال سر پہ لے کر

    کرتی ہے مجھ کو حدت کی سرفراز چادر

    آنکھوں میں ہو رہا ہے وہ برزخ منصور

    ہے اہل دل کے دل میں جلوہ طراز چادر

    اپنی خودی سے پردہ دراصل بندگی ہے

    پڑھتے ہیں سر پہ رکھ کر ہم تو نماز چادر

    آفاق جلوہ گر ہے انفاس ہیں منصور

    ہے دل نواز چادر ہے جاں نواز چادر

    بگڑے ہوئے سنور کر بنتے ہیں مرد کامل

    ہے آفتاب تیری ذرہ نواز چادر

    ہاں آؤ سر پہ رکھو اپنا ہی فائدہ ہے

    میری عقیدتوں سے ہے بے نیاز چادر

    صد ناز و طمانیت سے مخمور ناز ہو کر

    چلتے ہیں سر پر رکھ کر مست نماز چادر

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے