Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

آپ ہیں نورِخدا، ہاں یا رسول اللہ

احمد ناز

آپ ہیں نورِخدا، ہاں یا رسول اللہ

احمد ناز

MORE BYاحمد ناز

    دلچسپ معلومات

    سکندر شاد قوال کی آواز میں فلم ’’آ قسم کھالیں‘‘ کی طرز پر لکھی ہوئی مقبولِ عام نعتیہ گیت۔

    ہیں آپ ہادیٔ اعظم

    ہیں آپ نورِ مجسم

    آپ کے نور سے آقا

    دونوں جہاں چمکے چماچم

    آپ ہیں نورِخدا، ہاں یا رسول اللہ

    روئےزمیں پہ کوئی ایسا نبی آیا نہیں

    ثانی کہاں پھر ہوگا قد کا بھی سایا نہیں

    زلف والیل کی آیت

    چہرہ یٰسین کی صورت

    جیسی پائی ہے صورت

    ویسی ہے آپ کی سیرت

    صلِّ علی مرحبا مرحبا، یا رسول اللہ

    آپ ہیں نورِخدا، ہاں یا رسول اللہ

    آپ معراج کی شب پہنچے جب سوئے فلک

    فرش آنکھوں کا بچھاتے تھے سرِ راہ ملک

    میم کا پردہ اٹھا

    نور سے نور ملا

    اپنے محبوب کو پھر

    دیکھ کر ربِّ عُلا

    خود ہوگیا ہے فدا، ہاں یا رسول اللہ

    آپ ہیں نورِخدا، ہاں یا رسول اللہ

    بوجہل بولا اگر آپ ہیں سچے نبی

    میری مٹھی میں ہے کیا جلد بتلاؤ ابھی

    سن کے فرمائے نبی

    ہے مجھے رب پہ یقیں

    بات جس دم یہ سنی

    کنکروں نے پھر وہیں

    کلمہ نبی کا پڑھا، ہاں یا رسول اللہ

    آپ ہیں نورِخدا، ہاں یا رسول اللہ

    بولےحسین و حسن پیارے بلال حزیں

    ہم کو سنایئے گا آپ اذاں اپنی ابھی

    تھوڑی اذاں تھی دی

    آیا جو نامِ نبی

    نازؔ یہ کہتے ہوئے

    روح پھر تن سے چلی

    کیجئے اب نہ جدا، ہاں یا رسواللہ

    آپ ہیں نورِخدا، ہاں یا رسول اللہ

    مأخذ :
    • کتاب : Sikandar Shad Qawwal, Part 1 (Pg. 3)

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے