آپ ہیں نور_خدا ہاں یا_رسول_اللہ
دلچسپ معلومات
سکندر شاد قوال کی آواز میں فلم ’’آ قسم کھالیں‘‘ کی طرز پر لکھی ہوئی مقبولِ عام نعتیہ گیت۔
ہیں آپ ہادیٔ اعظم
ہیں آپ نور مجسم
آپ کے نور سے آقا
دونوں جہاں چمکے چماچم
آپ ہیں نور خدا ہاں یا رسول اللہ
روئے زمیں پہ کوئی ایسا نبی آیا نہیں
ثانی کہاں پھر ہوگا قد کا بھی سایا نہیں
زلف والیل کی آیت
چہرہ یاسین کی صورت
جیسی پائی ہے صورت
ویسی ہے آپ کی سیرت
صل علیٰ مرحبا مرحبا یا رسول اللہ
آپ ہیں نور خدا ہاں یا رسول اللہ
آپ معراج کی شب پہنچے جب سوئے فلک
فرش آنکھوں کا بچھاتے تھے سر راہ ملک
میم کا پردہ اٹھا
نور سے نور ملا
اپنے محبوب کو پھر
دیکھ کر رب علا
خود ہو گیا ہے فدا ہاں یا رسول اللہ
آپ ہیں نور خدا ہاں یا رسول اللہ
بوجہل بولا اگر آپ ہیں سچے نبی
میری مٹھی میں ہے کیا جلد بتلاؤ ابھی
سن کے فرمائے نبی
ہے مجھے رب پہ یقیں
بات جس دم یہ سنی
کنکروں نے پھر وہیں
کلمہ نبی کا پڑھا ہاں یا رسول اللہ
آپ ہیں نور خدا ہاں یا رسول اللہ
بولے حسین و حسن پیارے بلال حزیں
ہم کو سنائیے گا آپ اذاں اپنی ابھی
تھوڑی اذاں تھی دی
آیا جو نام نبی
نازؔ یہ کہتے ہوئے
روح پھر تن سے چلی
کیجیے اب نہ جدا ہاں یا رسول اللہ
آپ ہیں نور خدا ہاں یا رسول اللہ
- کتاب : Sikandar Shad Qawwal, Part 1 (Pg. 3)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.