Font by Mehr Nastaliq Web

طرز منصور پہ مجھ کو بھی سزا دی جائے

عامر رحمتی

طرز منصور پہ مجھ کو بھی سزا دی جائے

عامر رحمتی

MORE BYعامر رحمتی

    طرز منصور پہ مجھ کو بھی سزا دی جائے

    جسم کو میرے جلا خاک اڑا دی جائے

    میں نے بھی اپنا خدا ایک صنم میں دیکھا ہے

    میرے اس کفر کو بھی خوب ہوا دی جائے

    میں پرستار محبت ہوں مجھے فکر نہیں

    جسم کے ٹکڑے ہوں یا سولی چڑھا دی جائے

    میرے سرکار میرا جی نہیں لگتا یہاں اب

    میرے حق میں بھی کوئی حکم سنا دی جائے

    قیس منصور و سرمد میں لگایا تھا جو

    میرے دل میں بھی وہی آگ لگا دی جائے

    اور تو کچھ نہیں بس ایک تمنا ہے یہی

    ان کے قدموں میں مجھے تھوڑی جگہ دی جائے

    یہ محبت کا طرف دار تھا بہتر یہی ہے

    جسم کو کاٹ کے دریا میں بہا دی جائے

    نام عامرؔ کا بھی دیوانوں میں شامل ہو جائے

    میرے ساقی مجھے وہ جام پلا دی جائے

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے