Font by Mehr Nastaliq Web

دل مرا لا پتا نہیں ہوتا

آس رہبر کلکتوی

دل مرا لا پتا نہیں ہوتا

آس رہبر کلکتوی

MORE BYآس رہبر کلکتوی

    دل مرا لا پتا نہیں ہوتا

    آپ سے گر لگا نہیں ہوتا

    زندگی میں اگر نہ ملتے آپ

    میں کبھی آپ کا نہیں ہوتا

    وہ ہیں اہل غرض محبت میں

    اس لیے رابطہ نہیں ہوتا

    عشق ہی میں اگر نہ کرتا تو

    بے وفا بے وفا نہیں ہوتا

    وہ مرے عشق کا بھرم رکھتا

    دل مرا پھر خفا نہیں ہوتا

    بے کراں راحتیں سکون دل

    وہ جو ہوتا تو کیا نہیں ہوتا

    آدمی آدمی ہی ہوتا ہے

    آدمی تو خدا نہیں ہوتا

    آپ کو ہے کوئی غلط فہمی

    عشق میں مرحلہ نہیں ہوتا

    مال و دولت ہے لازمی رہبرؔ

    عشق پھر مسئلہ نہیں ہوتا

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے