طلوعِ شمس و قمر سے نمود جلوۂ دوست
دلچسپ معلومات
جلوۂ دوست
طلوعِ شمس و قمر سے نمود جلوۂ دوست
اک اعتماد نظر کے سوا کچھ اور نہیں
نہ رکھ فلک سے توقع کہ اس کی جیب میں دوست
متاعِ شام و سحر کے سوا کچھ اور نہیں
نہ ہو ملول ستم ہائے آسماں سے نہ ہو
نصیب شام و سحر کے سوا کچھ اور نہیں
نجوم و ماہ پئے آفتاب عالم تاب
غبارِ راہ گزر کے سوا کچھ اور نہیں
وہاں ہزار کرشمے ہزار آئینے
یہاں بس ایک نظر کے سوا کچھ اور نہیں
تڑپ رہا ہوں کہ دل کو سکوں پسند کہوں
حیات اس ایک ہنر کے سوا کچھ اور نہیں
ادیبؔ نے بھی کہاں آشیاں بنایا ہے
جہاں کہ برق و شرر کے سوا کچھ اور نہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.