Sufinama

شکست خاطر عاشق میں ہے رنگ ان کی محفل کا

افسر صدیقی امروہوی

شکست خاطر عاشق میں ہے رنگ ان کی محفل کا

افسر صدیقی امروہوی

MORE BYافسر صدیقی امروہوی

    شکست خاطر عاشق میں ہے رنگ ان کی محفل کا

    اسی تصویر پر ہے آئینہ ٹوٹے ہوئے دل کا

    تمہیں آنسو تو سمجھوں میں کہ منزل عشق کی آئی

    چلا کرتا ہے خشکی سے پتہ دریا کے ساحل کا

    نگاہیں تو بہت کچھ کر چکیں ملنے کی تدبیریں

    مگر اب کام باقی رہ گیا ہے جذبۂ دل کا

    ہر اک میں کچھ نہ کچھ نکلی برائی جب نظر ڈالی

    حسینوں میں نہ ہاتھ آیا کوئی ان کے مقابل کا

    نہ تھی ایسی تو ہیبت‌ ناک صورت داد خواہوں کی

    یہ آخر کیوں ذرا سا منہ نکل آیا ہے قاتل کا

    خدا ہی جانتا ہے دیکھنے والوں نے کیا دیکھا

    گیا جو ان کی محفل میں ہوا وہ ان کی محفل کا

    ثبوت بے گناہی اور کیا درکار ہے افسرؔ

    بتوں میں دامن چاہیے شمشیر قاتل کا

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے