Font by Mehr Nastaliq Web

دونوں جانب جوش الفت کا اثر ہونے لگا

احسان شاہجہان پوری

دونوں جانب جوش الفت کا اثر ہونے لگا

احسان شاہجہان پوری

MORE BYاحسان شاہجہان پوری

    دونوں جانب جوش الفت کا اثر ہونے لگا

    مجھ کو غش آنے لگے وہ بے خبر ہونے لگا

    جلوہ گہ میں دیکھ لیں جی بھر کے آؤ بھی کہیں

    اب تو آنکھوں سے تقاضائے نظر ہونے لگا

    اس تجاہل نے تو ہم کو اور بھی تڑپا دیا

    پوچھتا ہے یار کیوں درد جگر ہونے لگا

    وائے بیدردی مٹایا ہی فلک نے اس گھڑی

    جب ہماری آہ کا کچھ کچھ اثر ہونے لگا

    کچھ تو اس پہلو سے قاتل پر کھلے گا حال دل

    کیا ہوا خوں آرزؤں کا اگر ہونے لگا

    دل سے تم ارمان بن بن کر نکل جاتے ہو آپ

    اور کہتے ہو کہ نالہ بے اثر ہونے لگا

    رسم الفت سے ہمیں احسان وہ ایذا ملی

    اعتبار روشنی ہر دوست پر ہونے لگا

    مأخذ :
    • کتاب : Diwan-e-Ahsaan (Pg. 28)

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے