Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

ان کے کوچے میں یہ پہچان ہے دیوانوں کی

امیر بخش صابری

ان کے کوچے میں یہ پہچان ہے دیوانوں کی

امیر بخش صابری

MORE BYامیر بخش صابری

    ان کے کوچے میں یہ پہچان ہے دیوانوں کی

    دھجیاں اڑتی نظر آئیں گریبانوں کی

    کھول دے اب درِ میخانہ ذرا پیرِ مغاں

    دیکھی جاتی نہیں حالت تیرے دیوانوں کی

    بے نقاب آج وہ محفل چلے آئے ہیں

    ہوئی آباد ہے دنیا میرے ارمانوں کی

    جن کے کوچے میں تیرے خاک بنے جاتے ہیں

    آرزو اتنی ہے شمع تیرے پروانوں کی

    مسجد و دیر و حرم کعبہ کلیسا واعظ!

    یہ بھی شاخیں ہیں میرے یار کے میخانوں کی

    دونوں عالم کی حقیقت ہے حقیقت ان کی

    کون منزل کو سمجھ لے تیرے مستانوں کی

    دل بھی حاضر ہے جگر جان بھی حاضر ہے امیرؔ

    آج دعوت ہے میرے یار کے پیکانوں کی

    مأخذ :
    • کتاب : کلام امیر صابری (Pg. 64)

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25

    Register for free
    بولیے