جان و دل سب وطن پر لٹا کر گئے
قرض مٹی کا وہ یوں چکا کر گئے
جذبۂ عشق یوں تھا وطن کے لیے
خاک میں خون اپنا ملا کر گئے
توڑ دیں ساری زنجیر سب بیڑیاں
ہم کو آزاد بھارت دلا کر گئے
بوسؔ آزادؔ باپوؔ یا بسملؔ سبھی
در میں اہل وطن کے سما کر گئے
سولیوں پر چڑھے وہ کا مگر
سارا نام و نشاں وہ مٹا کر گئے
چل دیے باندھ کر وہ کفن شان سے
ہاتھ میں اپنے پرچم اٹھا کر گئے
یاد رکھنا ہے ان کو سدا جو سبق
ہم کو حب الوطن کا پڑھا کر گئے
ہو کا عالم تھا جب ان کی ارتھی اٹھی
جاتے جاتے یہ سب کو رلا کر گئے
ان کی عظمت پہ اظہارؔ کو ناز ہے
عظمت ہند کو جو بڑھا کر گئے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.