Sufinama

جادۂ راہ بقا غیر از فنا ملتا نہیں

اسیر لکھنوی

جادۂ راہ بقا غیر از فنا ملتا نہیں

اسیر لکھنوی

MORE BYاسیر لکھنوی

    جادۂ راہ بقا غیر از فنا ملتا نہیں

    ہے خودی جب تک کہ انسان میں خدا ملتا نہیں

    جستجو رہتی ہے دولت کا پتا ملتا نہیں

    سر پھرا کرتا ہے پر ظل ہما ملتا نہیں

    ہے تجسس شرط یہاں ملنے کو کیا ملتا نہیں

    پر کہیں دنیا میں صادق آشنا ملتا نہیں

    چشم نے کی مدتوں گردش تو پایا ایک تل

    رزق انساں کو مقدر سے سوا ملتا نہیں

    المدد موقع مدد کا ہے یہ اے باد مراد

    ڈوبتی ہے اپنی کشتی نا خدا ملتا نہیں

    گمرہی خود منزل مقصود کی ہے رہنما

    خضر مل جاتے ہیں جس کو راستا ملتا نہیں

    شاعران حال کیا مضمون نو پائیں اسیرؔ

    ڈھونڈھتے ہیں یہ تخلص بھی نیا ملتا نہیں

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے