کیا اپنی حقیقت کہوں میں کون ہوں کیا ہوں
کیا اپنی حقیقت کہوں میں کون ہوں کیا ہوں
ظاہر میں تو بندہ ہوں میں باطن میں خدا ہوں
وہ جان جہاں مجھ میں ہے میں جلوہ ہوں اس کا
یہ شان ہے خود قبلہ و خود قبلہ نما ہوں
میں کچھ نہیں سب کچھ ہوں نہ قادر ہوں نہ عاجز
حاکم بھی ہوں محکوم بھی اور سب سے جدا ہوں
کہ حسن بتاں ہوں گے بے صبرے عاشق
گہ جانیے بے داد ہوں گہ اہل وفا ہوں
زیبا ہے نہ تشبیہ نہ تنزیہہ مجھ ہی کو
آزاد ہوں اور قید تعین سے رہا ہوں
نے فقر کا دعوی ہے نہ ہوں لائق شاہی
لیکن میں در حضرت وارث کا گدا ہوں
ہیں معنی فی انفسکم جس پہ ہویدا
اوگھٹؔ وہ سمجھتا ہے کہ میں کون ہوں کیا ہوں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.