Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

نام یوں عاشق صادق ترے کر جاتے ہیں

جگیشور پرشاد خلشؔ

نام یوں عاشق صادق ترے کر جاتے ہیں

جگیشور پرشاد خلشؔ

MORE BYجگیشور پرشاد خلشؔ

    نام یوں عاشق صادق ترے کر جاتے ہیں

    موت آنے نہیں پاتی ہے کہ مر جاتے ہیں

    میری تقدیر سے اچھے ہیں تمہارے گیسو

    جب بگڑتے ہیں سنوارے سے سنور جاتے ہیں

    رات بھر رو رو کے ہم کو بھی رلاتی ہے عبث

    ہم سے جلتی ہے تو اے شمع سحر جاتے ہیں

    ابھی کمسن ہیں وہ سن کر مرے نالے شب ہجر

    سہم جاتے ہیں جھجھک جاتے ہیں ڈر جاتے ہیں

    یہ کہاں تاب کہ دیکھیں رخ روشن تیرا

    مرنے والے ترے انداز پہ مر جاتے ہیں

    المدد جذبۂ دل اے کشش عشق مدد

    مجھ سے پھر روٹھ کے وہ غیر کے گھر جاتے ہیں

    اٹھ کے کعبہ سے تو ہم آئے ہیں بت خانے کو

    دیکھیں اب بت جو اٹھاتے ہیں کدھر جاتے ہیں

    یاد رہ جاتی ہے بے مہری احباب خلشؔ

    دن مصیبت کے گزرنے کو گزر جاتے ہیں

    مأخذ :
    • کتاب : تذکرۂ ہندو شعرائے بہار (Pg. 132)
    • Author : فصیح الدین بلخی
    • مطبع : نینشل بک سینٹر، ڈالٹین گنج پلامو (1961)

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے