دہن ہے چھوٹا کمر ہے پتلی سڈول بازو جمال اچھا
دہن ہے چھوٹا کمر ہے پتلی سڈول بازو جمال اچھا
طبیعت اپنی بھی ہے مزے کی پسند اچھی خیال اچھا
ان آنکھوں میں پھرتی ہے وہ صورت یہ چلتا پھرتا جمال اچھا
ملا جلا ہے وہ عاشقوں سے یہ میل پیارا وصال اچھا
نگاہ کا رخ تو میری جانب مگر یہ دل اور ہی طرف ہے
چلن تمہارا چھپا نہیں ہے مجھی سے چلتے ہو چال اچھا
ہم اپنی ہستی مٹا رہے ہیں اس کی مشق اب بڑھا رہے ہیں
یہ زمزمے لب پر آ رہے ہیں کمال سے ہے زوال اچھا
جبیں ہماری تمہارا چوکھٹ ہماری آنکھیں تمہارا جلوہ
تمہاری سیرت ہماری صورت جو یوں ملیں تو وصال اچھا
ہماری تقدیر جاگ اٹھی یہ دن دکھائے کہ آپ آئے
یہ روز اچھا یہ رات اچھی یہ ماہ اچھا یہ سال اچھا
غم محبت ہے خوان نعمت اسی کی تلخی ہے شہد جنت
یہ رنج ہے خوش گوار اکبرؔ یہ حال اچھا وبال اچھا
- کتاب : جذاباتِ اکبر (Pg. 37)
- Author :شاہ اکبرؔ داناپوری
- مطبع : آگرہ اخبار پریس، آگرہ (1915)
- اشاعت : First
- کتاب : شاہ اکبرؔ داناپوری حیات اور شاعری (Pg. 140 -E139)
- Author : طلحہ رضوی برقؔ
- مطبع : لیبل لیتھو پریس، پٹنہ (1985)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.