Sufinama

اس بزم کو مہکاؤ پہلے کی طرح پھر سے

اظہار جبل پوری

اس بزم کو مہکاؤ پہلے کی طرح پھر سے

اظہار جبل پوری

MORE BYاظہار جبل پوری

    اس بزم کو مہکاؤ پہلے کی طرح پھر سے

    محفل میں چلے آؤ پہلے کی طرح پھر سے

    نظروں سے گرے ہو تم اب تو یہ نہیں ممکن

    نظروں میں سما جاؤ پہلے کی طرح پھر سے

    یہ دل تو مرا دل ہے تم ٹوٹا ہوا شیشہ

    لو جوڑ کے بتلاؤ پہلے کی طرح پھر سے

    مشکل سے تو سنبھلے ہیں پھر ہوش نہ کھو بیٹھیں

    چلمن کو نہ سرکاؤ پہلے کی طرح پھر سے

    تم پھول تو ہو لیکن ڈالی سے جدا ہو کر

    ممکن نہیں کھل پاؤ پہلے کی طرح پھر سے

    یہ آج کا رہبر ہے بھٹکا کے ہی دم لے گا

    سالار کوئی لاؤ پہلے کی طرح پھر سے

    خاموش ہو برسوں سے اظہارؔ محبت کا

    نغمہ تو کوئی گاؤ پہلے کی طرح سے پھر سے

    مأخذ :
    • کتاب : Sukhanwaran-e-Izzat (Pg. 313)

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے