جب مسند فقر پہ بیٹھ گیے شاہی کی تمنا کون کرے
جب مسند فقر پہ بیٹھ گیے شاہی کی تمنا کون کرے
جب مالک کونین اپنا ہو کونین کی پرواہ کون کرے
معبود اگر مشہود نہیں پھر طاعت میں کچھ سود نہیں
مسجود کی جب تک دید نہ ہو موہوم کو سجدہ کون کرے
ہر خواہش جان کی خواہش ہے خواہش جو نہ ہو آسائش ہے
سنتا نہیں جب اپنی کوئی پھر عرض تمنا کون کرے
تم آؤ نہ آؤ وعدے پر ہر حال میں راضی ہے امجدؔ
تم جان اور دل کے مالک ہو مالک سے تقاضا کون کرے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.