Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

تمہاری فکروں سے ہوتا کیا ہے جو منشا حق کا ہے پورا ہوگا

خالد بن نثار یار جنگ

تمہاری فکروں سے ہوتا کیا ہے جو منشا حق کا ہے پورا ہوگا

خالد بن نثار یار جنگ

MORE BYخالد بن نثار یار جنگ

    تمہاری فکروں سے ہوتا کیا ہے جو منشا حق کا ہے پورا ہوگا

    خدا جو چاہے گا وہ کرے گا جو منشا حق کا ہے پورا ہوگا

    ہزار تدبیریں کرکے دیکھو جولاکھ کوشش کرو گے پھر بھی

    لکھا مقدر کا کب ٹلے گا جو منشا حق کا ہے پورا ہوگا

    ہےفکر بے سود سب تمہاری، ہے سوچنا بھی عبث تمہارا

    ہیں رنج وغم سب تمہارے بے جا، جو منشا حق کا ہے پورا ہوگا

    ارادے پورے تمہارے گرہوں، تو قدرت حق کی کیا ضرورت

    جو ہونا ہے وہ ہو رہے گا جو منشا حق کا ہے پورا ہوگا

    جو تم ہو فانی تو آرزو کیا کہ وہ بھی اک دن فنا ہی ہوگی

    خدا ہے باقی وہی رہے گا جو منشا حق کا ہے پورا ہوگا

    ارادہ اس کا ہے سب پہ غالب کرے گا جو چاہے وہ ہے مالک

    تمہارا پورا نہ ہوگا منشا جو منشا حق کا ہے پورا ہوگا

    تم اپنی سب حسرتیں مٹا کر تمنا اس کی ہی دل میں رکھو

    تو نا امیدی کا غم نہ ہوگا، جو منشا حق کا ہے پورا ہوگا

    سپرد کردو امور اپنے، خدا سے بہتر نہیں ہے کوئی

    تمہیں وہ خود ہی سنوار دے گا، جو منشا حق کا ہے پورا ہوگا

    نہیں ہے دارین میں بھی کوئی بجز خدا کے مدد کرے جو

    اسی سے تم اپنی لو لگانا جو منشا حق کا ہے پورا ہوگا

    تمہاری قدرت میں ہے دھرا کیا کرو گے جو چاہے تم بھلا کیا

    جو ہوگا قادر وہی کرے گا، جو منشا حق کا ہے پورا ہوگا

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے