Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

وہ پہلے غم دیا کرتے ہیں پھر مسرور کرتے ہیں

خواجہ عزیزالحسن مجذوب

وہ پہلے غم دیا کرتے ہیں پھر مسرور کرتے ہیں

خواجہ عزیزالحسن مجذوب

MORE BYخواجہ عزیزالحسن مجذوب

    وہ پہلے غم دیا کرتے ہیں پھر مسرور کرتے ہیں

    تسلی ہم تری اے خاطر رنجور کرتے ہیں

    نہیں ہوتا نہیں ہوتا کسی عنوان غم ہلکا

    بہت تدبیر تسکین دل رنجور کرتے ہیں

    عجب سرکار ہے ان کی ستم ہی میں کرم دیکھا

    وہی مقبول ہوتا ہے جسے مقہور کرتے ہیں

    مزا آتا ہے ان کو چھیڑنے میں اپنے عاشق کے

    کبھی مغموم کرتے ہیں کبھی مسرور کرتے ہیں

    کسی کے ناز اٹھائیں یہ تو ہم سے ہو نہیں سکتا

    مگر منظور ہے وہ کام جو مزدور کرتے ہیں

    ادا سے دیکھ لیتے ہیں میں جب جانے کو کہتا ہوں

    پھر اس پر کہتے ہیں ہم کب تمہیں مجبور کرتے ہیں

    وہ یاد آ آ کے تڑپاتے ہیں برسوں ہائے پھر کیا کیا

    جو دم بھر کے لیے آکر کبھی مسرور کرتے ہیں

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے