Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

موئے عشق میں عاشقاں کیسے کیسے

خواجہ مسکین علی

موئے عشق میں عاشقاں کیسے کیسے

خواجہ مسکین علی

MORE BYخواجہ مسکین علی

    موئے عشق میں عاشقاں کیسے کیسے

    ملے خاک میں نوجواں کیسے کیسے

    دو رنگی زمانے کی نیرنگ سے یاں

    گذرتے ہیں دل پر گماں کیسے کیسے

    پریشاں ہے یوں گردشِ چرخ سے دل

    کیے ظلم ہیں آسماں کیسے کیسے

    بدلتے ہیں ہر دم لباس اپنا گل رو

    چمن میں ترے باغباں کیسے کیسے

    ترے کشتۂ تیغ ابرو ہیں جو وے

    تڑپتے ہیں سب نیم جاں کیسے کیسے

    وہ دار اسکندر وہ تختِ سلیماں

    تھے زیر فلک با نشاں کیسے کیسے

    قوی ہیکل و پیل تن عشق میں آ

    ہوئے ہجر سے ناتواں کیسے کیسے

    شہِ ملک و مال و مکاں اس جہاں سے

    گئے چھوڑ رنگیں مکاں کیسے کیسے

    نہ شاہ و گدا کوئی مسکیںؔ رہے گا

    مٹے نامدارِ جہاں کیسے کیسے

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے