Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

کتاب زندگی کے سرخ افسانے بھی بدلیں گے

اسلم  لکھنوی

کتاب زندگی کے سرخ افسانے بھی بدلیں گے

اسلم لکھنوی

MORE BYاسلم لکھنوی

    کتاب زندگی کے سرخ افسانے بھی بدلیں گے

    بہاریں پھول برسائیں گی ویرانے بھی بدلیں گے

    کبھی تو فیصلہ ہوگا من و تو کے مباحث کا

    حرم والے تو بدلے ہیں صنم خانے بھی بدلیں گے

    ابھی تو چاک داماں ہیں چنیں گے ایک دن تنکے

    جنوں حد سے گزرنے دو یہ دیوانے بھی بدلیں گے

    قرائن کہہ رہے ہیں انقلاب اک اور آئے گا

    شکستہ جھونپڑے بدلے ہیں کاشانے بھی بدلیں گے

    دکھائے جائیں ٹھنڈی گرمیاں دولت کے متوالے

    لگی تو جب بجھے گی جب یہ خس خانے بھی بدلیں گے

    مجھے شکوہ نہیں ساقی تری اس کم نگاہی کا

    اگر مے خوار بدلے ہیں تو میخانے بھی بدلیں گے

    نہیں معلوم شمع انجمن کا حشر کیا ہوگا

    روش اپنی اگر محفل میں پروانے بھی بدلیں گے

    سمجھتے ہیں ہمارا خون اسلمؔ رنگ لائے گا

    اگر عنوان بدلے ہیں تو افسانے بھی بدلیں گے

    مأخذ :
    • کتاب : تذکرہ شعرائے اتر پردیش جلد دسویں (Pg. 47)
    • Author : عرفان عباسی

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے